Posts

Showing posts from December, 2024

اُردو کتاب میلہ کی تائید و حمایت اور اظہار تشکر

Image
  اُردو زبان نہ صرف ایک خوبصورت اظہار کا ذریعہ ہے بلکہ ہماری تہذیب و ثقافت کی آئینہ دار بھی ہے۔ یہ زبان صدیوں سے علم و ادب، تعلیم و تعلم اور فنون کی زبان رہی ہے ـ آج بھی دلوں کو جوڑنے اور جذبات کو بیان کرنے میں یہ بے مثال ہے۔  اُردو زبان کا فروغ ہماری ذمہ داری ہے۔ زبانیں کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہیں اور اپنی زبان کو مضبوط بنانا قوم کے وقار کو بلند کرنے کے مترادف ہے۔ اُردو زبان کو ایک اور شرف یہ حاصل ہے کہ اُردو ہمارے اکابرین کی زبان رہی ہے ـ انہوں نے بہت سی کتابیں اُردو زبان میں لکھی ہیں ـ جن میں علم کا خزانہ موجود ہے ـ اگر ہماری نئی نسل اُردو زبان سے دوری بنائے گی تو وہ اِس عظیم الشان خزانے سے محروم ہو جائے گی ـ اسی مناسبت سے شہر عزیز مالیگاؤں میں جو اُردو زبان کے لئے جانا جاتا ہے، ایک جنوری سے سات جنوری تک سات روزہ اُردو کتاب میلہ منعقد کیا جا رہا ہے ـ میزاب رحمت انسٹیوٹ آف مالیگاؤں گروپ کی جانب سے اِس تعلیمی و کتابی میلے کا استقبال کرتے ہیں،تائید و حمایت کرتے ہیں ـ منتظمین میلہ ادارہ صوت الاسلام/مہاتما گاندھی ودیا مندر (سٹی کالج) مالیگاؤں/محبان اردو کتب کا شکریہ ادا کرتے ہ...